مہنگائی کے باعث جرائم میں اضافہ،امریکی سٹورز پر چاکلیٹ کو بھی تالے لگ گئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ میں پرچون فروش یا ریٹیلرز شاپس اب روز مرہ کی تمام مصنوعات ٹوتھ پیسٹ، چاکلیٹ،واشنگ پاڈر ہو یا ڈیوڈورنٹ،سبھی کو تالے لگائے رکھتے ہیں کیونکہ مہنگائی کے سبب معمولی اشیا کی چوری اور منظم شاپ لفٹنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی شہری کو قتل کرنے والے 4عراقیوں اور ایک ایرانی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

امریکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور عام صارفین کے لیے زندگی گزارنے کے اخراجات پریشان کن حد تک بڑھ گئے ہیں۔امریکہ میں والمارٹ،ٹارگٹ،سی وی ایس، والگرینز،ہوم ڈپو اور فٹ لاکر جیسے بڑے ریٹیلرز نے چوری کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے جن میں بعض مواقع پر پرتشدد واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔اس حوالے سے سپورٹنگ گڈز کی چیف ایگزیکٹیو لورین ہوبارٹ نے ایک کانفرنس کال کے دوران کہا کہ منظم ریٹیل جرائم اور عمومی چوری بہت سے پرچون فروشوں کو متاثر کرنے والا ایک بڑھتا ہوا سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی انوینٹری پر چوری کا اثر اس کی دوسری سہ ماہی کے نتائج اور سال کے اخراجات کی توقعات، دونوں پر معنی خیز تھا۔ڈک سپورٹنگ گڈز کو اب سال کے لیے فی حصص کی آمدنی 11 سے 12 ڈالر تک ہونے کی توقع ہے جو پہلے کے 13 سے 14 ڈالر کی پیش گوئی سے کم ہے۔ٹارگٹ کے چیف ایگزیکٹیو برائن کارنیل نے ایک الگ بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ہمارے سٹورز میں تشدد یا تشدد کی دھمکیوں سے متعلق چوری کے واقعات میں 120 فیصد اضافہ دیکھا گیا،ہماری ٹیم کو ناقابل قبول تعداد میں پرچون چوری اور منظم ریٹیل جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث نقصانات اس قدر زیادہ ہیں کہ طویل مدت میں اس طرح کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔ امریکہ میں یہ واقعات ایسے وقت سامنے آ رہے ہیں جب بائیڈن انتظامیہ پالیسی ساز مہنگائی کو روکنے کی کوشش میں ہیں اور گزشتہ ڈیڑھ برس میں شرح سود صفر سے بڑھ کر ساڑھے پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

امریکہ کی سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں