برطانیہ میں گرمی کی لہر برقرار، بیشترعلاقوں میں الرٹ جاری

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے باعث انتظامیہ نے بیشتر علاقوں کیلئے ایمبر ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت محمد الفائد انتقال کر گئے
حکام کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جب کہ پیر کے روز درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،شدید گرمی کے پیش نظر ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے خطرے کا لیول بڑھا دیا جسے ایمبر ہیلتھ الرٹ کا نام دیا گیا ہے اس کا مطلب گرمی کی اس لہر سے ہر عمر کا فرد متاثر ہوسکتا ہے،حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید گرم موسم سے اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے،اسی حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بغیر موسم کا اس قدر گرم ہونا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لیبیا کی وزیرخارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں