ڈی این اے نے ریپ مقدمے میں غلط سزا بھگتنے والے شخص کو 7 سال بعد انصاف دلا دیا

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ڈی این اے شواہد نے ریپ مقدمے میں غلط سزا بھگتنے والے شخص کو 7 سال بعد انصاف دلا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کی سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک
نیویارک سٹیٹ میں ہائی سکول کی دو بچیوں سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی جس کے الزام میں 72 سالہ سیاہ فام امریکی لیونارڈ میک نے ساڑھے 7 سال سزا کاٹی،کارروائی پر اصل مجرم پکڑا گیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔اس کیس میں گذشتہ سات سال سے جیل میں قید کاٹنے والے سیاہ فام شخص کا کہنا تھا کہ میں نے اس جرم میں اپنی زندگی کے قیمتی ساڑھے سات سال جیل میں گذار دیئے جو جرم میں نے کیا ہی نہیں تھا جبکہ تقریبا 50 سال سے یہ گندہ الزام میرے سر پر تھوپا گیا،اب سچ سامنے آ گیا ہے جس کے بعد میں اپنی بقیہ ماندہ زندگی آزاد گذار سکتا ہوں۔واضح رہے کہ 1989 سے اب تک ڈی این اے ٹیسٹ کی بدولت امریکہ میں غلط سزا کاٹنے والے 575 افراد کی بے گناہی ثابت ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں