باماکو(مانیٹرنگ ڈیسک)مالی کے شمالی علاقے میں دوہرے دہشت گرد حملے میں کم از کم 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ کی پٹی سے برآمدات معطل کرنے کا فیصلہ،محصور فلسطینی علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ بڑھ گیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالی حکومت نے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں حملوں میں کشتی “ٹومبوکٹو” کے مسافروں اور گا علاقے میں مالی کی مسلح افواج کے ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ گروپ ٹو سپورٹ اسلام اینڈ مسلمز (جی ایس آئی ایم)نے حملے کا دعوی کیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس دوہرے حملے کے جواب میں مالی مسلح افواج نے مشترکہ فضائی اور زمینی کارروائی میں تقریبا 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ تمام مسافروں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے فوری انتظامات کئے گئے۔ بیان کے مطابق تلاش اور نگرانی کا کام جاری ہے۔ حملوں کے چند گھنٹے بعد مالی کے عبوری صدر عاصمی گوئٹا نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:روس کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، 4 طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی