جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کی جانب سے مسجد اقصی باب الرحمہ میں اسرائیلی افواج کے گھسنے اور توڑ پھوڑ کی مذمت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ کی پٹی سے برآمدات معطل کرنے کا فیصلہ،محصور فلسطینی علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ بڑھ گیا
او آئی سی کے مطابق مصلی باب الرحمہ مسجد اقصی کا اٹوٹ حصہ ہے، یہ مقدس مقامات، عبادت کی آزادی کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے عقائد پر کھلا حملہ ہے۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطینی عوام، فلسطینی اراضی اور مقدس مقامات کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیاں بند کرانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔