عدلیہ کے کچھ اختیارات ختم کرنے کا بل،اسرائیل میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) عدلیہ کے کچھ اختیارات ختم کرنے کا بل،سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے پہلے اسرائیل میں شہر شہر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریانے جوہری صلاحیت کی حامل پہلی آبدوز متعارف کرا دی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہزاروں حکومت مخالف افراد سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے بینرز اور پلیکارڈزتھامے ہوئے تھے۔جن پر لکھا تھا کہ وزیر اعظم نتن یاہو مجرم ہے۔اس نے نظام انصاف پر حملہ کیا ہے۔عدلیہ کے اختیارات پر شب خون مارا ہے۔اسے کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔جمہوریت سکوئر پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔لاوڈ سپیکر پر تقریریں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن تقریب کے دوران جاپانی وزیر اعظم پر حملہ کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں