نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ایک ہندو انتہا پسند استاد نے اپنے واٹر کولر سے پانی پینے پر نچلی ذات کے طالبعلم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت عروج پر پہنچ گئی
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے شہر بھارت پور کے سرکاری سکول میں پیش آیا جہاں ایک پیاسے طالبعلم کو استاد نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق طالبعلم کی جانب سے بتایا گیا کہ سکول میں پینے کا پانی ختم ہو گیا تھا جس کے باعث اس نے اور اس کے دوستوں نے پیاس لگنے پر استاد کے واٹر کولر سے پانی کو اپنی بوتلوں میں بھر لیا جس پر استاد نے غصے میں آ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کے بعد متاثرہ طالبعلم کے والدین اور دلت ذات کے افراد نے سکول پر حملہ کیا اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے استاد گنگا رام گجر کے خلاف احتجاج بھی کیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ طالبعلم کے بھائی کی جانب سے استاد کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ساتویں جماعت کے طالبعلم کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے اور استاد کو تفتیش کیلئے حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار کی خودکشی،تعداد 4 ہو گئی