عالمی سطح پر نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح میں اضافے کے اعداد و شمار جاری

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر نوجوان طبقہ بے روزگاری کاشکار ہے،بے روز گار افراد ذہنی تناو کا شکار ہو کرمایوسی کی طرف چلے جاتے ہیں جس سے نوجوان مختلف سماجی برائیوں،منشیات کی لت،چوری تشدد اور ملک دشمن عناصرکا حصہ بن جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عدلیہ کے کچھ اختیارات ختم کرنے کا بل،اسرائیل میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

عالمی اعداد و شمار کے مطابق نوجوانوں کی بے روزگاری شرح میں اضافے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔جس میں جنوبی افریقہ 60.7 فیصد اضافے کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ نائیجریا 53.4 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔تیسرے نمبر پر سپین ہے جہاں27 فیصد نوجوانوان بے روزگاری کا شکار ہے،سائیبریا 24.7 فیصد اضافے کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔سری لنکا 23.8 فیصد پر اضافے کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ترکی 18.6 فیصد نوجوان بے روز گاری کی شرح میں اضافے کیساتھ16ویں نمبر پر ہے،پاکستان میں صرف 39فیصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہیں،2022میں پاکستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح 11.31فیصد تھی جو 2021کے مقابلے میں 0.28فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن تقریب کے دوران جاپانی وزیر اعظم پر حملہ کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں