کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث 29 سالہ نوجوان کو 11ہزار 196 سال قید کی سزا سنا دی گئی

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ میں کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث 29سالہ فاروق فتح کو 11ہزار 196سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی این اے نے ریپ مقدمے میں غلط سزا بھگتنے والے شخص کو 7 سال بعد انصاف دلا دیا
عالمیمیڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں 2ہزار سے زائد افراد کو کرپٹو کرنسی کا جھانسا دیکر 356ملین لیرا کا چونا لگوانے والے فاروق فتح اوزر اور اس کی بہن اور بھائی کو سخت سزائیں سنائی گئیں،فاروق فتح نے محض 22سال کی عمر میں کمپنی کھولی تھی اور پھر منی لانڈرنگ، فراڈ اور منظم جرائم کا نیٹ ورک بنایا،کرپٹو کرنسی سے مال بنایا، اسے 2 ہزار سے زائد دھوکا دہی کے مقدمات کا سامنا تھا جس پر وہ 2021 میں البانیہ فرار ہو گیا،اسے جون میں ترکی واپس لایا گیا تھا ہر کیس کی الگ الگ سنوائی ہوئی اور الگ الگ سزائیں دی گئیں اس طرح مجموعی سزا 11ہزار سے زائد سال بن گئی،استغاثہ نے عدالت سے فاروق فتح کو مجموعی طور 40 ہزار 562 سال قید کی سزا سنانے کی درخواست کی تھی،فاروق فتح کی بہن سیراپ اور بھائی گوون کو بھی انہی الزامات کا مجرم قرار دیا گیا،یاد رہے کہ ترکیہ میں 2004 میں سزائے موت ختم کر دی گئی تھی لیکن اس کے بعد سے قید کی غیر معمولی سزائیں عام ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کی سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں