مسافر بس 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری، درجنوں ہلاکتیں

لیما(فارن ڈیسک)پیرو میں مسافر بس پانچ سو فٹ گہری کھائی میں گر نے سے کم ازکم 24 مسافر ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہاڑی علاقے میں بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کرپانچ سو فٹ گہری کھائی میں جاگری،بس حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔مقامی قصبے کے میئر کا کہنا ہے کہ جس سڑک پر افسوسناک حادثہ پیش آیا وہ سڑک تقریبا ایک ماہ سے لینڈ سلائنڈنگ ک وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی تاہم اس سڑک کو مرمت نہیں کیا گیا تھا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حادثے میں زندہ بچ جانے والے خوش قسمت مسافروں اور زخمیوں کو کھائی سے باہر نکالا ،پولیس اور امدادی ادارے حادثے کے کافی دیر بعد پہنچے جنہوں نے مسافروں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے کئی گھنٹے کی تگ و دو کے بعد ہلاک شدگان کی میتوں کو کھائیی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے۔یاد رہے کہ پیرو میں بسوں کے حادثات عام ہیں اور اکثر و بیشتر ان پہاڑی علاقوں میں سے حادثات کی افسوسناک خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جبکہ سال 2022 میں پیرو میں ٹریفک حادثات میں تین ہزار تین سو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں