سمندری طوفان ’اوفیلیا‘ شمالی کیرولینا سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ’اوفیلیا‘ شمالی کیرولینا سے ٹکرا گیا

کیرولینا (مانیٹرنگ ڈیسک)سمندری طوفان ’اوفیلیا‘ امریکی ریاست شمالی کیرولینا سے ٹکرا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں 113 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق مشرقی کاونٹیز میں ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہیں۔شمالی کیرولینا اور ورجینیا کے کچھ حصوں میں 20 سینٹی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر بنانیوالے پاکستانی مصور کو کیا تحفہ ملا ؟جانیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں