کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کاقتل ، امریکہ نے بھی کینیڈین موقف کی تائید کردی

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کاقتل ، امریکہ نے بھی کینیڈین موقف کی تائید کردی

واشنگٹن (فارن ڈیسک ) بھارت کے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہونے اور کینیڈا کے اقدامات کے بعد امریکہ کا موقف بھی آگیا اور کینیڈا کے موقف کی تائید کردی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری انٹونی بلنکن نے بھارت اور کینیڈا کے مابین ہردیپ سنگھ کے سکھ کے قتل کے حوالے سے کہا کہ امریکا کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے اور وہ سنجیدگی سے اس معاملے کو دیکھ رہا ہے ، امریکا کینیڈین شہری کے قتل میں کینیڈا کے موقف کی تائید کرتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ امریکا بین الاقوامی جبر کی شدید مخالفت کرتا ہے اور کوئی بھی ملک اگر ایسا کرنے کا سوچتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کینیڈا کسی بھی قسم کے بین الاقوامی دبا سے بالاتر ہو کر ہردیپ سنگھ قتل معاملے پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے اور تفتیش کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے بھارت تعصب سے بالاتر ہوکر تحقیقات میں کینیڈین حکام سے تعاون کرے۔

یہ بھی پڑھیں:سکھ رہنما کا قتل ،امریکہ کی مودی حکومت کو وارننگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں