غیرقانونی آئل ڈپو میں آتشزدگی، گھربھی لپیٹ میں آگئے ، کم ازکم 35 افراد ہلاک

غیرقانونی آئل ڈپو میں آتشزدگی، گھربھی لپیٹ میں آگئے ، کم ازکم 35 افراد ہلاک

پورٹو نوو(فارن ڈیسک) مغربی افریقی ملک بینن میں سمگل شدہ تیل کے غیرقانونی ڈپو میں لگنے والی آگ نے آس پاس کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی 35 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں موٹر سائیکلیں، کاریں اور گھر بھی خاکستر ہوگئے، زخمیوں میں سے بھی نصف درجن لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ آئل ڈپو غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا تھا جہاں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے اور شہری سستے داموں تیل یہاں سے خریدتے تھے، تھیلیوں کے پھٹنے سے پیٹرول پھیل گیا اور سگریٹ کی راکھ گرنے سے اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بینن کا پڑوسی ملک نائیجیریا تیل کی دولت سے مالا مال ہے جہاں سے سمگل ہوکر ایسے علاقے جہاں قانون کی عمل داری کم ہے ، وہاں سستے داموں فروخت ہوتاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کاقتل ، امریکہ نے بھی کینیڈین موقف کی تائید کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں