انڈیانا(فارن ڈیسک ) امریکا میں چوہوں نے چھ ماہ کے بچے کو کاٹ کھایا، پولیس موقع پر پہنچی تو بچہ خون میں لت پت تھا اور اس کی چاروں انگلیاں، ایک ہاتھ کے انگوٹھے کے اوپر سے گوشت غائب تھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کوواقعے کی اطلاع ملی توٹیم موقع پر پہنچی جسے متاثرہ بچے کے والد کی جانب سے بتایا گیا کہ بچہ سو رہا تھا کہ چوہوں نے اس پر حملہ کردیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب وہ متعلقہ گھر پہنچے تو چوہوں نے اس کے سر، چہرے اور جسم کے دیگر حصوں کو 50 سے زائد جگہوں سے کاٹا ہوا تھا، زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر کے اس کا علاج کیا گیا جسے بعد میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی فلاحی ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غیرقانونی آئل ڈپو میں آتشزدگی، گھربھی لپیٹ میں آگئے ، کم ازکم 35 افراد ہلاک