معزول گبونی صدر کی اہلیہ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

لیبرولی(مانیٹرنگ ڈیسک)گبون کے معزول صدر علی بونگو اونڈیمبا کی اہلیہ سلویا بونگو کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کا فاشٹ چہرہ بے نقاب کر دیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گبون کے پبلک پراسیکیوٹر نے جمعہ کو کہا کہ سلویا بونگو پر منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے،معزول گبونی صدر کے بڑے بیٹے نورالدین بونگو ویلنٹائن پر پہلے ہی کرپشن کا الزام عائد کیا جا چکا ہے،ملکی سرکاری میڈیا کےمطابق پراسیکیوٹر آندرے پیٹرک نے جمعہ کو بتایا کہ سابق خاتون اول پر جمعرات کو ایک تفتیشی جج نے فرد جرم عائد کی اور ان کی گھر پر نظر بندی کے حکم کو بھی برقرار رکھا گیا ہے،واضح رہے کہ سلویا بونگو 30اگست کو اپنے شوہر کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے نظر بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب کے بعد پاکستان کو دنیا سے ملنے والی امداد؟سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں