شیشے کی عمارت سے ٹکرا کر 1 ہزار پرندوں کی موت

شکاگو (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا کے شہر شکاگو میں شیشے سے بنی عمارت سے ٹکرا کر صرف 1 رات میں تقریبا 1 ہزار پرندے مر گئے۔ شیشے سے بنی یہ عمارت شمالی امریکا کا سب سے بڑا کنونشن سینٹر میک کارمک پلیس ہے جو اب کم از کم 1 ہزار پرندوں کی موت کی وجہ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فورسزبے لگام ،عالمی نشریاتی ادارے کی گاڑی پر حملہ
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرندے شیشے سے بنی میک کارمک پلیس کی عمارت کو شفاف فضا سمجھ کر اس سے ٹکرا جاتے ہیں اور پھر گر کر مرجاتے ہیں۔ رپورٹ میں تحفظ ماحولیات کے ماہر ڈگلس اسٹوٹز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ میک کارمک پلیس کی عمارت سے ٹکرا کر تقریبا ہر سال ہی ایک یا دو ہزار پرندے مر جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2019 میں کورنیل یونیورسٹی کی آرنیتھولوجی لیب کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکا میں ہر سال تقریبا 600 ملین پرندے عمارتوں سے ٹکرانے کی وجہ سے مر جاتے ہیں اور اس حوالے سے شکاگو، ہیوسٹن اور ڈیلاس امریکا کے سب سے خطرناک شہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لندن میں فلسطینیوں کے حق میں مارچ ،بی بی سی عمارت کے سامنے ہزاروں جمع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں