بیجنگ(فارن ڈیسک)چین نے زمینی مشاہدہ کے لئے ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ سیٹلائٹ یون ہائی ون زیرو فور نے چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ نے لانچ مرکز سےصبح کے وقت اڑان بھری اورکامیابی سے طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔ خبررساں ایجنسیوں کے مطابق یہ سٹیلائیٹ آب و ہوا ، سمندری اور خلائی ماحول کا پتہ لگانے، آفات کی روک تھام و تخفیف اور سائنسی تجربات میں استعمال ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فورسزبے لگام ،عالمی نشریاتی ادارے کی گاڑی پر حملہ