ریاض(فارن ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز گروپ کی طرف سے قائم کردہ فری میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار افراد کا مفت علاج کیا گیا جبکہ کیمپ میںتقریباً300 ڈاکٹروں نے فرائض سرانجام دیئے۔ پاکستانی ڈاکٹروں کی اس فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین پیشہ وارانہ اور سماجی تعلقات کو مضبوط تر کرنا ان کا نصب العین ہے، کیمپ میں گروپ کو پاکستانی سفارتخانے کا تعاون بھی حاصل تھا۔ پاکستانی ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر اسد اللہ رومی نےبتایا کہ ”پاکستانی سفارتخانے میں قائم کیے گئے اس فری میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار سے زائدافراد کا مفت چیک اپ کیا گیا،ہماری توجہ لوگوں کی ذہنی صحت کی بہتری پر مرکوز رہی اور کئی ورکشاپس کا اہتمام بھی کرچکے ہیں۔“