واشنگٹن (فارن ڈیسک ) امریکہ میں قدرتی آفت نے تباہی مچادی اور ریاست ٹینیسی میں طوفانی بارش اور بگولوں کے مختلف حادثات میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث ریاست ٹینیسی میں بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا اور وسطی علاقوں میں 80 ہزار کے قریب گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے۔ حکام نے کانٹی منٹگمری کی عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں سے دور رہیں کیونکہ مختلف مقامات پر ایمرجنسی کارروائیاں جاری ہیں۔
