انڈونیشیا (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا میں نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو گئے ہیں ۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مورووالی انڈسٹریل پارک کے ایک اہلکار ڈیڈی کرنیاوان نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے پی ٹی انڈونیشیا سنگشن سٹینلیس سٹیل کے ایک پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا ایک بھٹی پر مرمت کے کام کے دوران ہوا جب ایک آتش گیر مائع بھڑکا اور اس کے بعد دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
