ایران اور روس نے مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا فیصلہ کرلیا

ایران اور روس نے مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا فیصلہ کرلیا

ماسکو (بزنس ڈیسک) ایران اور روس نے امریکی ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ڈالر پر انحصار کم کیا جاسکے۔ دارلحکومت ماسکو میں دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس میں باہمی تجارت کو امریکی ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کے بعد اب بینک اور گروپ مقامی کرنسیوں میں لین دین کرسکیں گے اور ایسے بینکاری نظام استعمال کر سکیں گے جن میں سوئفٹ سسٹم درکار نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا نےفوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں