نئی دہلی(فارن ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں ایک ناکارہ طیارہ آسام منتقلی کے دوران پل کے نیچے پھنس گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سکریپ ہوائی جہاز کو ممبئی سے ایک بڑے ٹرالر کے ذریعے منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک پل کے نیچے سے گزرتے ہوئے پھنس گیا اور سڑک بلاک ہوگئی ۔کافی تگ و دوکے بعدمقامی ٹرک ڈرائیوروں اور رہائشیوں کی مدد سے جہاز کے پل کیساتھ اٹکے حصے کو نکالا گیا جس کے بعد ٹریفکبحال ہوگئی۔
