غزہ پر اسرائیلی قبضے اور فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق سعودی عرب کا تازہ بیان آگیا

غزہ پر اسرائیلی قبضے اور فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق سعودی عرب کا تازہ بیان آگیا

ریاض (فارن ڈیسک )غزہ پر اسرائیلی قبضے اور فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق سعودی عرب کا تازہ بیان آگیا اور سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی بے دخلی اور غزہ پر اسرائیل کے دوبارہ قبضے کو مسترد کرتے ہیں، اس طرح کا کوئی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی وزیروں کے انتہا پسندانہ بیانات کو دو ٹوک انداز میں مذمت کرتا ہے،عالمی برادری کوبھی کوشش کرنا ہوگی۔ ادھرامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھی اسرائیلی وزیر کے بیان کو جذبات مزید بھڑکانے والا اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں