پاک ایران کشیدگی، چین کے بعد ترکیہ نے بھی تعاون کی پیشکش کردی

پاک ایران کشیدگی، چین کے بعد ترکیہ نے بھی تعاون کی پیشکش کردی

استنبول (فارن ڈیسک) پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں دوست ملک چین کے بعد ترکیہ نے بھی تنازعہ حل کرنے کے لیےتعاون کی پیش کردی ، یہ پیشکش ترک وزیر خارجہ خاقا ن فید نے اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کی ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ترک عہدیدار نے دونوں ممالک کے مابین مزید کشیدگی پیدا کرنے سے گریز اور رواداری کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی ہے،اس سے پہلےوہ ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے بھی رابطہ کرچکے تھے جس دوران معاملے کو اعتدال پسندی و افہام و تفہیم سے حل کرنے کی اپیل کی۔ ان کاکہناتھاکہ دونوں ممالک جلد از جلد امن کو بحال کریں اور باہمی احترام اور ریاستی خودمختاری کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ادھر امریکہ نے بھی ایران کی طرف سے پاکستان میں کارروائی کی مذمت کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں