سعودی عرب نے عمرہ زائرین پر واپس لی گئی پابندی پھر لگادی

سعودی عرب نے عمرہ زائرین پر واپس لی گئی پابندی پھر لگادی

ریاض(بیورورپورٹ)سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ جانے والے زائرین کیلئے ماسک لازمی قرار دیدیا، اس سے قبل کورونا کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی تھی لیکن پھر واپس لے لی گئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے نگران اعلی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں زائرین سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ سانس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں، مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں