لندن(فارن ڈیسک)موٹاپے میں کمی کیلئے سرجری کرانے والی برطانوی خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20سالہ مارگن ریبریو کو نے ترکیہ میں آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا،آپریشن سے قبل مارگن نے ایک ٹک ٹاک پوسٹ میں لکھا تھا کہ وزن کم کرنے کے آپریشن سے قبل میری آخری پوسٹ، ملتے ہیں اگلی دنیا میں۔پھرسرجری کے بعدگھر واپسی پر پرواز کے دوران مارگن ریبریو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور سیپٹک اٹیک کا شکار ہو گئی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر جہاز نے سربیا میں ہنگامی لینڈنگ کی جہاں ڈاکٹرز کو یہ معلوم ہوا کہ ان کی ایک آنت کٹ گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
