اوٹاوا(فارن ڈیسک)کینیڈا کے شمالی علاقے میں کان کنوں کو لے جانا والا ایک چھوٹا مسافر طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد مارے گئے ہیں۔
کینیڈا کی جوائنٹ ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کے مطابق ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے فورٹ سمتھ سے پرواز بھری تھی تاہم ٹیک آف کے فوری بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیاجس پر ریسکیو آپریشن کے لیے امدادی ٹیمیں بھیجی گئیں ، طیارے کا ملبہ ایک کلومیٹر کی دوری پر مل گیا۔
ریسکیو ٹیم کو طیارے کے ملبے سے 6لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا جس نے حادثے سے قبل جہاز سے چھلانگ لگالی تھی اور زمین پر گرنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔
