نئی دہلی(فارن ڈیسک)بھارت میں سیلفی لینے کی کوشش میں پھسل کر کھائی میں گرنے والے سیاح کی لاش مل گئی ، حادثےکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور دنیش لودھی کی لاش کو کھائی سے نکالا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر مندو میں واقعہ کاکڑاکھو کے مقام پر حادثہ پیش آیا جہاں دنیش لودھی نامی شخص اندور شہر سے اپنے تین دوستوں کے ساتھ آیا تھا،پولیس کے مطابق دنیش لودھی کھائی کے قریب ایک درخت کے پاس کھڑے ہو کر سیلفی لے رہا تھا کہ اس کا پائوں پھسل گیا اور وہ کھائی میں جاگرا۔
