والدین نے کینسر میں مبتلا بچے کو شفایابی کیلئے دریا میں ڈبو کر مار ہی دیا

والدین نے کینسر میں مبتلا بچے کو شفایابی کیلئے دریا میں ڈبو کر مار ہی دیا

نئی دہلی(فار ن ڈیسک)بھارت میں والدین نے خون کے کینسر میں مبتلا پانچ سالہ بچے کو شفایابی کیلئے دریا ئے گنگامیں ڈبو کر مار ہی دیا۔ بتایاگیا ہے کہ والدین شہر ہریدوار میں کسی معجزے کی چاہ میں بچے کو دریا پر لائے اور اسے متعدد بار پانی میں ڈبو دیا،ان کا خیال تھا کہ ایسا کرنے سے ان کے بچے کو زندگی ملے گی کیونکہ ڈاکٹرز نے اسے جواب دے چکے تھے لیکن جب بچے کو سرد موسم میں بار بار دریا کے پانی میں ڈالا گیا تو بچے کی موت ہوگئی۔ پولیس کاکہناتھاکہ لوگوں نے بتایا کہ بچے کی ماں لاش اپنے قریب رکھ کر زور زور سے چیخ رہی تھی کہ بچے کو کچھ نہیں ہوا اور ابھی کچھ دیر میں یہ واپس زندہ ہوجائے گا، پولیس بچے کو اٹھا کر قریبی اسپتال لے کر گئی تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں