امریکہ نے بھارت کوڈرون بیچنے سے انکار کر دیا، وارننگ بھی جاری

امریکہ نے بھارت کوڈرون بیچنے سے انکار کر دیا، وارننگ بھی جاری

واشنگٹن (فارن ڈیسک)امریکہ نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی مسترد کردی اور ساتھ ہی وارننگ بھی جاری کردی،گزشتہ سال جون میں طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت امریکہ نے 31MQ-9Aسی گارڈین اور سکائی گارڈین ڈرون ہندوستان کو فراہم کرنے تھے۔ امریکہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں ،سازش کی مکمل تحقیقات ہونے تک بھارت کو ڈرون نہیں بھیجے جائیں گے۔ 3بلین ڈالر کی مجوزہ خریداری میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 15سی گارڈین ڈرون شامل تھے جبکہ ہندوستانی فضائیہ اور فوج کو آٹھ ، آٹھ سکائی گارڈین ڈرون ملنے تھے۔یادرہے کہ نومبر 2023میں بھارتی ایجنٹ کو امریکی ایجنسی کی جانب سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد اس نے گرپتونت سنگھ کے قتل میں بھارتی حکام کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں