لاہور (وقائع نگار )امریکی خاتون کی گمشدہ انگوٹھی موٹروے پولیس نے ڈھونڈنکالی اور 10 لاکھ روپے مالیت کی انگوٹھی مالکن کے حوالے کردی۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ امریکی خاتون کی انگوٹھی لاہو رسے ڈیرہ غازی خان کے سفر کے دوران گم ہو گئی تھی۔ دوسری جانب سیف سٹی لاہور نے بھی شہری کا گم ہونے والا پرس تلاش کر کے اسے واپس لوٹا دیا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق جوہر ٹان سے شہری کی ون فائیو پر بتایا کہ پرس میں کیش، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم سمیت دیگر ضروری کاغذات ہیں، پرس ملنے پر مالک نے شہری، سیف سٹی حکام اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
