نئی دہلی (فارن ڈیسک) بیوی کے نظرانداز کرنے پر شوہر نےغیرازدواجی تعلقات کے شبہ میں اس کی جان لے لی ۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں ایک 40سالہ خاتون کی لاش کی اطلاع ملی اور موقع پر جا کر دیکھا تو خاتون کی لاش خون سے لت پت پڑی ہے، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ خاتون کے شوہر نے غیر ازدواجی تعلقات کے شبہے میں اسے قتل کیا اور یہ قتل گھر پر ہی کیا گیا، اس وقت دونوں کے بچے سکول گئے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران شوہر نے بتایاکہ اس کی بیوی اسے طویل عرصے سے مسلسل نظر انداز کر رہی تھی، اسے یقین ہو گیا تھا کہ اس کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے اسے مایوسی ہوئی اور اس سے یہ جرم سرزد ہوا۔
