دہلی(فارن ڈیسک)کیرالہ میںکئی دن سے بھوکا شخص مبینہ طورپربدبودار بلی کھاگیاجسے ڈاکٹروں نے پاگل قرار دے کر پاگل خانے منتقل کروادیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق کٹی پورم کے بس سٹینڈ پر مقامی لوگوں نے نوجوان کو شاپر میں کچھ لاتے اور پھر کھاتے دیکھا، کھانے کی بدبو سے اردگرد کھڑے لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد ایک شخص نے آگے بڑھ کر شاپر دیکھا تو پتہ چلا وہ بلی کھارہا تھا جس پر پولیس کو اطلاع دیدی گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پوچھ گچھ کی تومتعلقہ شخص نے بتایا کہ وہ بھوکا تھا، لوگوں کو بھی بتایا کہ کھانے کو کچھ دیں لیکن کسی نے مدد نہیں کی ، بھوک سے بے حال ہوچکا ۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان چنئی سے کوزی کوڈ اپنے بڑے بھائی سے ملنے آیا تھا تاہم اب اسے ڈاکٹر ز کی ہدایت پر پاگل خانے منتقل کردیاگیا ہے۔
Enter