دوحہ،نئی دہلی(فارن ڈیسک)بھارت کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہقطر نے عدالت سے سزا یافتہ 8بھارتی جاسوسوں کو رہا کردیا، انہیں پہلے سزائے موت اور پھر طویل قید ہوگئی تھی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کے سابق اہلکار اسرائیل کے لیے جاسوسی کرتے پکڑے گئے تھے اور بھارتی وزارت خارجہ نےرہائی کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ 8میں 7 جاسوس بھارت میں پہنچ گئے، بھارتی شہریوں کی رہائی پر قطری امیر کے شکر گزار ہیں۔
