سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران مساجد کے لئے ہدایات جاری کر دیں

سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران مساجد کے لئے ہدایات جاری کر دیں

ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق مسجد کے اندر افطار کی ممانعت ہوگی، مساجد میں موجودکیمروں کے ذریعے امام یا نمازیوں کی تصویر بنانے اور نمازوں کی ریکارڈنگ کسی بھی میڈیا پرنشر کرنےپر بھی پابندی ہوگی۔ عر ب میڈیا کےمطابق وزارت اسلامی امور نے مؤذنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان کے دوران عشا کی اذان ام القری کیلنڈر کےاوقات کےمطابق دی جائے جبکہ فجر اورعشا میں اذان اوراقامت کےدرمیان 10 منٹ کا وقفہ دیا جائے تاکہ نمازیوں کو سہولت ہو۔وزارت نے رمضان کے دوران مساجد میں چندہ جمع کرنے اورمسجد کے اندر افطار کا اہتمام کرنے کی ممانعت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ افطار کے دسترخوان مساجد سے ملحقہ مخصوص جگہوں پر لگائے جائیں تاکہ مساجد کی صفائی متاثر نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں