معروف بھارتی سیاستدان کوجسم فروشی کا ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا

معروف بھارتی سیاستدان کوجسم فروشی کا ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا

نئی دہلی(فارن ڈیسک)معروف بھارتی سیاستدان کوجسم فروشی کا ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیام مغربی بنگال سے بی جے پی رہنما سبیاساچی گھوش کو گرفتار کیاگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے بی جے پی کے لیڈر سبیاساچی گھوش پر بھی مبینہ طور پر ایک ہوٹل میں نابالغ لڑکیوں کے جسم فروشی کا اڈہ چلانے کا الزام ہے اور اس گرفتاری کے بعد حکمراں جماعت نے بی جے پی پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔ بی جے پی کی خواتین کارکنان نے شیخ شاہجہاں کے خلاف مہم چلانے کے لیے سندیشکھلی میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے سرکاری احکامات کے تحت سیکیورٹی کے نام پر ناکام بنادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں