نئی دہلی(فارن ڈیسک)دارلحکومت کے نواحی علاقہ بروری میں اڑھائی ہزار روپے کا تنازعہ نوجوان کی جان لے گیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق پریانشو نامی شخص کو 2موٹر سائیکلوں پر سوار 5سے 6افراد نے گھیرا اور اسے بے دردی سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور پھر تمام افراد موقع سے فرار ہو گئے،زخمی ہونیوالے پریانشو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پریانشو کے دوست کی جانب سے پولیس کو بتایاگیاکہ مقتول اور حملہ آور روہت گوڑ کے درمیان 2300سو روپے پر تنازع چل رہا تھا۔
