آگرہ (فارن ڈیسکبھارت کے شہر آگرہ میں ایک شادی شدہ جوڑا ساڑھی سے شروع ہونے والے جھگڑے کے بعد اس قدر معاملہ بگڑا کہ جوڑا علیحدگی کے لیے عدالت پہنچ گیا اور ایک دوسرے کیخلاف ہراسگی کی شکایت بھی کرادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ کے رہائشی دیپک نے تقریبا آٹھ ماہ قبل اتر پردیش کی ایک لڑکی سے شادی کی تھی شادی کے بعد دیپک کی خواہش تھی کہ اس کی بیوی اس کی پسند کی ساڑھیاں پہنے لیکن وہ اپنی پسند کی ساڑھیاں پہننے پر بضد تھی جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑے بڑھتے چلے گئے۔ جوڑے کا جھگڑا جلد ہی فیملی کانسلنگ سینٹرجا پہنچا، جہاں کانسلنگ کے باوجود جوڑا ساتھ رہنے پر رضامند نہ ہوسکا اور بالآخر علیحدگی کیلئے پولیس سے رجوع کرلیا۔
