بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکارلاپتہ ہوگیا

بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکارلاپتہ ہوگیا

نئی دہلی (فارن ڈیسک) بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکارلاپتہ ہوگیا اور اسے گم ہوئے ایک ہفتے سے زائد عرصہ بیت چکا ہے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی جس پر لاپتہ ہونیوالے سیلر کے والدین نے مایوسی کااظہار کرتے ہوئے سی بی آئی سے انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
بتایاگیا ہے کہ یہ اہلکارساحل ورما 27فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتا ہو گیا تھا، والدین کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے کیوں کہ جہاز میں 400افراد سوار تھے، لیکن جموں سے تعلق رکھنے والا صرف ان کا بیٹا تھا جو لاپتا ہو گیا ہے، یہ معاملہ اس لیے بھی مشکوک ہے کہ ایک سپاہی بحریہ کے جہاز سے بغیر کسی سراغ کے کیسے غائب ہو گیا۔حل ورما کے خاندان کا دعوی ہے کہ واقعے کی اطلاع دینے میں بھی بھارتی حکام نے جان بوجھ کر تاخیر کی اور واقعے کے دو دن بعد ایک بورڈ آف انکوائری شروع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں