نئی دہلی (فارن ڈیسک )بھارتی ریاست اترپردیش میں گاڑی کے اوپر کھڑے ہوکر بارات لیجانے والا انکت نامی دولہا حوالات پہنچا دیاگیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق دولہا اپنی بارات میں گاڑی کے اوپر کھڑا تھا اور بارات ہائی وے سے گزررہی تھی ، اس دوران ڈرون سے بارات کا فوٹو شوٹ بھی جاری تھا لیکن پولیس نے بارات کے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔ ہائی وے پولیس کی جانب سے دولہے کو قانون کی خلاف ورزی پر روک لیا اور گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے دولہے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
