کابل کے تعلیمی ادارے پر خود کش حملہ، 32 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق ہو گئے،مرنے والوں میں طالبات کی تعداد زیادہ بتائی جاتی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خود کش حملہ آور نے افغان دارالحکومت کابل کے ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا ہے۔خود کش حملہ آور نے کابل کے علاقے دشتِ برچی میں واقع کالج ایجوکیشن سینٹر نامی تعلیمی ادارے پر حملہ کر کے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ طاقت ور بم حملہ افغ‍انستان میں حالیہ مہینوں میں ہونے والے سب سے ہلاکت خیز بم حملوں میں سے ایک ہے،یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب بہت سے طلبہ و طالبات وہاں امتحان دینے کی تیاری کر رہے تھے۔مغربی کابل کے دشت برچی نامی جس علاقے میں یہ خود کش حملہ کیا گیا،وہاں زیادہ تر ہزارہ نسل کے اہل تشیع کثیر تعداد میں رہائش پذیر ہیں۔افغان طالبان کی حکومت نے تعلیمی ادارے کو خود کش حملے کا نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں