Laughter Chefs Unlimited Entertainment delivers top-notch comedy and culinary chaos. Bharti spices things up with a partner swap, while Abdu claims the kitchen throne. Contestants face culinary challenges with Veg Egg Curry and Katahal Naan Bombs, infused with lively pranks and surprise guest appearances

معروف بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے ہدایتکاروں کے کچھے چٹھے کھول دیئے،کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستانی فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ کا معاملہ دن بدن گھمبیر ہوتا جا رہا ہے اور ہر روز ایک نیا انکشاف سامنے آتا ہے،انڈین معاشرے میں فلمی خواتین کے جنسی اظہار کے معاملے میں بہت زیادہ باتوں سے گریز کیا جاتا تھا لیکن وقت کے ساتھ اب یہ خاموشی ٹوٹ رہی ہے اور کسی نہ کسی شعبے سے وابستہ خاتون لب کشائی کرتے ہوئے انڈین معاشرے کو مزید ننگا کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ۔´
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اندر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کر دیا جو”گیونگ اینڈ ٹیک“کے نام پر عزتوں سے کھیلتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے بھی کیریئر کے ابتدا میں کاسٹنگ کاوچ اور غیر اخلاقی آفرز جھیلنا پڑی ہیں،انڈسٹری کے چند کرتا دھرتا نو وارد اداکاروں کو کردار دینے کے بدلے میں غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتے ہیں،مجھے انڈسٹری کے ایک نامور اور بڑے ہدایت کار نے فلم میں رول دینے کے بدلے میں رات ساتھ سونے کو کہا تھا۔ادکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بتایا کہ جب میں نے اس غیر اخلاقی آفرز کو مسترد کر دیا تو میری راہ میں مشکلات کھڑی گئیں اور انڈسٹری میں مجھے کئی لوگوں سے لڑنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں