لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب میں آٹے کے بحران پر وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی نے سیکرٹری فوڈ اورڈائریکٹر کی کارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے کہا کوٹہ بڑھایا، امدادی قیمت بڑھائی پھربھی یہ حال کیوں ہے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوام آٹے سے پریشان ہیں اور واویلا کررہے ہیں ہم نے لوگوں سے گڈ گورننس کے وعدے کررکھے ہیں اور آپ دفتروں میں بیٹھے کیا کارکردگی دکھا رہے ہیں؟۔وزیراعلیٰ نے آٹے کی فراہمی کو فوری معمول پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈائریکٹر فوڈ نے تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا لیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے باعث آٹا عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا۔