پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہونے کا امکان


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 8 کی افتتاحی تقریب ملتان کے بجائے کراچی میں منعقد ہونے کی امیدیں روشن ہوگئیں۔
’پاکستان ٹائم‘کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کی میزبانی ملتان کو دی گئی تھی تاہم اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھویں ایڈیشن کا فروری کے دوسرے ہفتے میں آغاز ہونا ہے اور کراچی میں افتتاحی تقریب رکھنے جانے کی صورت میں ابتدائی میچز کے شیڈول میں معمولی رد و بدل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے، ان 3 شہروں کے علاوہ راولپنڈی میں بھی میچز کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں