جمائما خان فاطمہ بھٹو کی گرویدہ،ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی مسکرا دیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلمسازو پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے میں مدد پر فاطمہ بھٹو کی شکر گزار ہیں۔
جمائما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کے ساتھ دلکش تصویر شیئر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔فنڈریزنگ ایونٹ میں مدد کرنے پر فاطمہ بھٹو کا شکریہ ادا کرنے والی جمائما نے لکھا کہ،پاکستانی نیوز چینلز شاید آگے بڑھ چکے ہیں لیکن لاکھوں پاکستانیوں کو اب بھی مدد کی شدید ضرورت ہے۔جمائما نے مدد کے خواہشمند افراد کیلئے سیلاب متاثرین سے متعلق بنائے گئے پیج کا لنک بھی شیئر کیا۔اس ٹویٹ پرصارفین کی بڑی تعداد نے جمائما اور فاطمہ بھٹو کو اقدام پر سراہتے ہوئے تبصرے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں