کراچی(کرائم رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سٹیٹ بینک سرکل نے شہر قائد میں مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے کے حوالہ ہنڈی کرنے میں ملوث 8 ملزمان گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے،زیر حراست ملزمان میں محمد عمران، محمد دانش، کاشف عابد، محمد عامر، علی اصغر،عبد الروف، شیخ عبداللہ اورمحمد جنید شامل ہیں۔اس کے علاوہ ملزمان سے برآمد ہونے والی دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ کارروائیاں اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں ہیں۔دوسری جانب دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے غیر قانونی کرنسی کے کاروبار اور اس کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران 70 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے لاہور کے مطابق اس نے غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کیا اور ایک ماہ کے دوران 70 ملزمان کو گرفتار کیا، ان ملزمان میں سے زیادہ تر مشتبہ افراد کو لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ تقریباً 22 دکانوں/دفاتر کو بھی سیل کیا گیا ہے اور ان سے 30 کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی ہے۔مشتبہ افراد کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مقصد حوالہ، ہنڈی کے غیر قانونی عمل کی روک تھام ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/1112-640x480.jpg)