دریاوں میں مچھلی پکڑنے والوں پر پنجاب حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی


لاہور(وقائع نگار)محکمہ ماہی پروری پنجاب نے صوبے کے تمام دریاو¿ں سے 10 سال کیلئے مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کر دی۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق سرکاری حکام نے محکمہ ماہی پروری پنجاب نے آبی ذخائر کو آئندہ 10 سال کے لیے ”آبی پناہ گاہ“ قرار دیتے ہوئے معدوم ہوتی مچھلیوں کی نسل کے پیش نظر پابندی عائد کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق محکمہ ماہی پروری سے فیس دیکر مخصوص اضلاع کےلیے پرمٹ لینا ہوگا۔ جس کے بعد کنڈی کے ذریعے 8 کلو وزن تک کی یومیہ 5 مچھلیاں پکڑنے کی اجازت ہوگی۔حکام کے مطابق کمرشل بنیادوں پر مچھلی پکڑنے پر پابندی لگائی گئی ہے اور اس سلسلے میں کروڑوں روپے مالیت سے زائد کے تمام ٹھیکے منسوخ کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں