لاہور( کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے فوری اور بروقت ریسانس دے کر لیہ کے زبردستی چھینا گیا مزدا ٹرک جڑانوالہ سے پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو 130 پر کال موصول ہوئی۔کالر نے بتایا کہ لیہ سے اس کا مزدا ٹرک زبردستی چھینا گیا ہے،انفارمیشن موصول ہوتے ہی تمام پیٹرولنگ افسران کو پاس کی گئی اور موٹروے پر چیکنگ شروع کردی گئی۔دوران چیکنگ موٹروے ایم تھری جڑانوالہ سے مزدا ٹرک کو روک لیا گیا۔اس کے بعد مزدا ٹرک کے مالک سے رابطہ کیا گیا جبکہ ٹرک کو مقامی پولیس کی موجودگی میں اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔مزدا کے مالک نے بروقت ریسپاند پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی آئی جی موٹروے پولیس سینٹرل ون زون ناصر عزیز ورک نے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور انھیں شاباش دی۔