پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل، تمام عہدیداروں کی چھٹی

پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل، تمام عہدیداروں کی چھٹی
لاہور(شوبز رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کو تحلیل کردیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب فلم سنسر بورڈ کو تحلیل کردیا، سیکریٹری اطلاعات و نشریات سلوت سعید نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین چوہدری گل زمان سمیت تمام ممبران کو فارغ کردیا گیا ہے۔پنجاب فلم سنسر بورڈ کے فارغ ہونیوالے ممبران میں آمنہ الفت، امِ عمارہ حکمت، عابد رشید علی تنویر، ضیغم گوندل، جگن کاظم اور فاطمہ احمد خان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں