60سالہ خاوند کے ہاتھوں 55سالہ بیوی قتل

قائم پور(راو محمد وسیم اکرم )پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں خاوند کے ہاتھوں پانچ بچوں کی ماں، 55 سالہ مسرت نامی خاتون قتل،سفاک ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد پولیس کو گرفتاری دے دی ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق گریلو ناچاقی نے ایک اور جان لے لی،میکے روٹھ کر جانے والی پانچ بچوں کی ماں کو ایک روز قبل ہی شوہر منا کر گھر لایا تاہم اگلے ہی روز ظالم شوہر نے چھریوں کے وار کر کے 55 سالہ مسرت بی بی کو قتل کر دیا ،بیوی کو قتل کرنے کے بعد 60 سالہ ملزم محمد حیات نے پولیس کو گرفتاری دے دی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مقتولہ کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

حاصل پور میں تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آنے والے واقعہ کے مطابق مسرت بی بی کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، ایک بیٹے کی دو ماہ قبل شادی ہوئی جس کے بعد وہ اپنی بیوی کو سسرال چھوڑ کر دبئی چلا گیا،مقتولہ کی دو بیٹیاں شادی شدہ جبکہ تیسری بیٹی جو ٹیچنگ کرتی ہے وہ بھی مقامی سکول پڑھانے گئی ہوئی تھی۔مسرت اپنے خاوند سے ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی جہاں سے ملزم محمد حیات گذشتہ شب منا کر واپس گھر لے آیا تھا،قتل کی اس افسوسناک واردات کے وقت دنوں میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ملزم محمد حیات پانچ وقت کا نمازی ہے تاہم اس کا ذہنی توازن مکمل درست نہ ہے،محمد حیات کا رہائشی مکان چند ماہ قبل ہی دونوں بچوں کے نام منتقل ہواتھا۔پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں